لکھنؤ، 3 جون(ایجنسی) کانگریس نے مودی حکومت پر پاکستان سے متعلق پالیسی کے محاذ پر بری طرح ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ 146ایگریسیو145 ہونے کے بجائے مرکز صرف 146ایکشن کا ری ایکشن 145 کی پالیسی پر کام کررہی ہے۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ
کشمیر کے مسئلے پر یوپی اے حکومت کی نکتہ چینی کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی اوران کی بی جے پی پاکستان اور چین سے سفارتی معاملات میں کافی پیچھے رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ من موہن حکومت کے دور میں فوج کے دو جوانوں کے سر کاٹے گئے تھے بدلے میں پاکستان کے کئی جوانوں کے سر کاٹ دئے گئے تھے لیکن ان کی حکومت نے اس وقت ڈھنڈورا نہیں پیٹا تھا۔